بیلتھنگڈی :27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) الیکٹرک کھمبوں کو منتقل کرنے کے دوران ایک مزدور بجلی کا شاک لگنے سے جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت موڈ بیدرے کی پرائیویٹ بجلی کنٹریکٹر کے ملازم پرتاپ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ کو بیلتھنگدی تعلقہ کے کاریرتڈکا کلینجے کے قریب والے جنکشن میں پیش آیا ۔
پرتاپ گزشتہ 20برسوں سے اُسی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پرتاپ جب کھمبے پر چڑھ کر کام کررہا تھاتو اسی وقت اسے الیکٹرک کا شاک لگ گیا جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے ساتھ کام کررہے کشور موڈبیدرے اور ناگپا موڈبیدرے اس حادثے میں زخمی ہونےکی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سڑک کنارے نصب شدہ بجلی کھمبوں کو منتقل کرنےکاکام جاری ہے، پرتاپ اسی کام میں مصروف تھا۔ کام کرنے کے دوران میں بجلی کے تاروں میں اچانک کرنٹ چلنے کی وجہ سے پرتاپ کی موت ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
